خالد شمیم کی ویڈیوعوام او رقائد عوام میں دوری پیدا کرنے کی سازش ہے:فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خالد شمیم کی ویڈیو ایم کیو ایم کیخلاف سازش ہے۔عوام اور قائد عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے کیلئے جھوٹا الزام لگایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے خالد شمیم کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں اس ویڈیو پیغام کی شدید مذمت کی ہے۔

فاروق ستار کا کہناتھا کہ خالد شمیم زیرحراست ہے،جیلوں میں ویڈیوز کیسے بنتی ہیں یہ سوال بھی اٹھانا چاہئے،انہوں نے کہا ایم کیو ایم کیخلاف ہائی پروفائل کیسز میں ایسی ویڈیو ز سامنے لائی گئیں۔کیا انصاف اور قانون کے نظام میں زیر حراست، زیر تفتیش شخص کا بیان میڈیا میں لایا جا سکتا ہے؟انہوں نے کہا ایسی ویڈیوز عدلیہ اور جج صاحبان کیلئے بھی چیلنج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر جمیل جالبی نامور, اردو نقاد، ماہرِ لسانیات, اور ادبی, مؤرخ, تھے

ڈاکٹر جمیل جالبی نامور اردو نقاد، ماہرِ لسانیات اور ادبی مؤرخ تھے

کراچی: ممتاز ادیب، محقق، دانشور اور استاد ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کرگئے ڈاکٹر جمیل جالبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے