جاپانی چور نیویارک سے گرفتار۔ سوات سے چرایا گیا تاریخی مجسمہ برآمد

نیویارک: امریکا نے 80 کی دہائی میں خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے چرایا گیا بدھ مت کا تاریخی مجسمہ پاکستان کو واپس کر دیا ہے۔

نیویارک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران امریکا کے سرکاری وکیلوں نے خیبرپختونخوا کے شہر سوات سے 1980 کی دہائی میں چرایا گیا قدیم تاریخی مجسمہ پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا۔ مجمسے میں گوتم بدھ کے پیروں کے نشان اور چند مذہبی علامات کندہ ہیں جنہیں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے، مجسمے کو سوات سے جاپان کے شہر ٹوکیو اسمگل کیا گیا جس کے بعد ایک جاپانی تاجرنے اسے نیویارک منتقل کیا۔

جاپانی تاجرنے اس قدیم تاریخی مجسمے کو 10 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کی کوشش کی تاہم نیویارک کے حکام نے نیلامی روکتے ہوئے تحقیقات کے بعد اسے اپنی تحویل میں لے لیا اور تفتیش کے دوران جاپانی تاجر نے اسے اسمگل کرنے کا بھی اعتراف کیا جس کے جرم میں اسے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور جیل بھی جانا پڑا۔

دوسری جانب نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے کے نائب سربراہ رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان ثقافتی تاریخ کا اہم جزو ہے جہاں مختلف عجائب گھروں میں قیمتی نوادرات موجود ہیں جب کہ گوتم بدھ کے پیروں کے اس مجسمے کو فی الحال نمائش کے لئے نیویارک میں ہی رکھا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے