عمران خان کو بڑا دھچکا! اہم عہدیدار نے پا رٹی چھو ڑنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آنےلگیں چوہدری سر ور قیا دت سے نا را ض ہو نے پر پا رٹی چھو ڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے چوہدری سر ور کا پا کستان کی بڑی سیا سی جما عت میں شمو لیت کا امکان ہے ۔ پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی مانیٹرنگ خود کرنے کا فیصلہ کر لیاجبکہ اسد عمر کو کراچی کے معاملات کی مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے پنجاب کی پارٹی قیاد ت میں سامنے آنے والے اختلافات کے بعد پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں نہ صرف پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی مانیٹرنگ کریں گے بلکہ تمام اجلاسوں کی صدارت بھی اب خود ہی کیا کریں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ضمن میں اسد عمر کو کراچی کے معاملات کی مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہناتھا کہ عمران خان نے اسد عمر کو کراچی کے ضمنی انتخابات سمیت تنظیمی امور کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

منی لانڈرنگ اور کرپشن ثابت نہ ہوئی تو عمران خان کو معافی مانگنا پڑے گی

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں نے جو بھی کیا پاکستان اور ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے