امریکہ نے پاکستان سے چرایا گیا نادر فن پارہ واپس کر دیا

امریکی حکام نے 1980 کی دہائی میں پاکستان سے چرایا جانے والا بدھ مت دور کا تاریخی نمونہ پاکستان کو واپس کر دیا ہے۔

دوسری صدی کے اس نادر نمونے میں گوتم بدھ کے پیروں کے نشان اور چند مذہبی علامات کندہ ہیں۔

یہ نمونہ پاکستان کی وادی سوات سے چوری کیا گیا اور بعد میں اسے امریکہ سمگل کر دیا گیا تھا۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے نوادرات کے تاجر نے اس قدیم نمونے کو ٹوکیو سے امریکہ منتقل کروایا اور انھوں نے گذشتہ ماہ اپریل چوری ہونے والے نمونے کو اپنے تحویل میں رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔

توقع تھی کہ نیلام کے دوران یہ دس لاکھ ڈالر تک فروخت ہو جائے گا لیکن نیویارک کے حکام نے نیلامی روک دی تھی۔

نیویارک کے سرکاری وکیلوں نے بدھ کو ایک تقریب کے دوران فن پارہ پاکستانی سفارت خانے کے نائب سربراہ رضوان سعید شیخ کو دیا۔

رضوان شیخ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی ثقافتی تاریخ کا ایک بہت اہم جزو ہے، فی الحال اسے نیویارک میں رکھا جائے گا اور ممکن ہے کہ اس کی نمائش بھی کی جائے۔‘

مین ہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وینس کا کہنا تھا کہ ’ یہ جائیداد کے ٹکڑے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔‘ انھوں نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’یہ ایک قدیم نوادرات ہے جو پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کرتی ہے اور اس کی واپسی پر خوشی منانی چاہیے۔‘

نودرات کے کاروبار سے منسلک جاپانی تاجر کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستانی نوادرات کو محفوظ رکھنے کی خاطر اسے چرایا لیکن ماہرین نے اس وجہ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس کام کے لیے پہلے سے نظام موجود ہے۔

جاپانی تاجر نے پانچ ہزار ڈالر جرمانہ دیا اور جیل میں سزا کاٹنے کے بعد وہ ازخود امریکہ چھوڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے