نجی ٹی وی پروگرام میں پرویز رشید اور شفقت محمود میں تلخی کلامی

اسلام آباد: گزشتہ سے پیوستہ رات نجی ٹی وی کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود پینل میں شامل تھے ۔پروگرام میں پانامہ لیکس پر بحث و مباحثہ جاری تھا کہ دوران گفتگو پینل میں شامل دونوں شخصیات میں بحث و تکرار شروع ہوگئی ۔دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے ۔اس دوران پروگرام کے اینکر حامد میر دونوں حضرات کو بار بار سمجھانے کی کوشش کرتے رہے کہ اچانک غیر اخلاقی جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے پروگرام کی انتظامیہ نے شو کے دوران بیپ چلا دی تاکہ ایسے الفاظ آن ائیر نہ جائیں 

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے