شیو سینا راحت فتح علی خان کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے لئے متحرک

بھارت کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہا ء پسندوں نے راحت فتح علی خان کے میوزیکل شو کے بینرز پھاڑ دئیے۔ شیو سینا کے انتہا ء پسندوں نے ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستانی فنکار کے میوزیکل شو کے لئے مشکلات کھڑی کرنی شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی خان کے ممبئی میں غزل کے پروگرام پر شیو سینا ہنگامہ آرائی کرکے پروگرام کو موخرکرانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

شیو سینا کے لیڈر نے اس ہنگامہ آرائی پر ہندو انتہا ء پسندوں کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار ان پروگرامز کے ذریعے پیسے کماتے ہیں جبکہ پاکستان ہمیشہ کی طرح بھارت کی سرزمین پر دہشت گردی میں ملوث ہے۔

اس موقع پرشیو سینا کی جانب سے حکومت کو دھمکی دی گٗئی ہے کہ یہ مظاہرہ ابتداء ہے اگرحکومت کی جانب سے اس کنسرٹ کے خاتمے کا اعلان نہ کیا گیا تو پاکستانی فنکار کے احمد آباد پہنچتے ہی مظاہرہ کریں گے۔

شیو سینا کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ ہم ہر صورت اس پروگرام کو روکنے کی کوشش کریں گے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی ناپسندیدہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

واضح رہے پاکستانی موسیقار راحت فتح علی خان کو اس ماہ کی 30 تاریخ کو احمد آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واضح اکثریت کے, ساتھ, آئینی تبدیلی کو, منظور کیا

واضح اکثریت کے ساتھ آئینی تبدیلی کو منظور کیا

مصر: آئینی ترمیم کے لیے گزشتہ تین روز سے جاری ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے