وزیر دفاع نے پرویز مشرف اور عمران خان کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر پرویز مشرف اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جانے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہناہے کہ پرویز مشرف کے آف شور اکاﺅنٹ کے ثبوت عدالت کو دوں گا اور شوکت خانم کے خلاف پاناما لیکس کو بھی ثبوت پیش کروں گا ۔نجی نیوز  کے مطابق انہوں نے کہا کہ کٹا کھل چکا ہے ،اب یہ کھلا ہی رہے گا ،عمران خان مایوس ہو کر ڈینٹنگ پینٹنگ پر گزارا کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ 2014کے دھرنے والے ایمپائر گھر چلے گئے ہیں ،اگر 2018کا الیکشن ہاتھوں سے نکلا تو اگلا الیکشن 2023میں ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمانی, نظام میں بہت, سمجھوتے کرنا, پڑتے ہیں

پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں

اسلام آباد: مؤثر حکومت کے لیے اہل لوگوں کو حکومت میں شامل کرنے کا اختیار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے