نواز شریف آج کوٹلی ستیاں جائیں گے ، تیاریاں مکمل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف آج کوٹلی ستیاں کا دورہ کریں گے جہاں وہ  بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نقصانات کا جائزہ لیں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گےاور اس ضمن میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ 

 وزیراعطم نوازشریف کی آئندہ ہفتے سے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور عوامی رابطہ مہم کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ ، سوات میں کڈنی ہسپتال ، بنوں اور کوہاٹ میں ائیرپورٹس کے توسیعی منصوبے، بلوچستان میں تعلیمی اداروں، ملتان، خانیوال موٹروے کا افتتاح کر یں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔

 وزیراعظم 28 اپریل کو مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 29 اپریل کو شیر گڑھ جائیں گے اور گندم کی کٹائی کا افتتاح کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے