ضمیرفروشوں کے جلسے کومستردکرنے پرحق پرست عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ندیم نصرت

لندن: متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت کا کہنا ہےکہ ضمیرفروشوں کے جلسے کومسترد کرنے پر سندھ خصوصاً کراچی کے حق پرست عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لندن سے جاری بیان میں کہا کہ عوام نے تمام تر دباؤ کومستردکرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں آنے والے ضمیرفروشوں کی پارٹی اور ان کے جلسے کومستردکردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے مثالی اتحادسے پھرثابت کردیاہے کہ ان کااتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے اور ریاستی جبر کا کوئی حربہ عوام کو ایم کیو ایم کے قائد اور تحریک سے دورنہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

سعید غنی نےگورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ اکمرس گرلز کالج لانڈھی کا اچانک دورہ کیا

سعید غنی نےگورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ اکمرس گرلز کالج لانڈھی کا اچانک دورہ کیا

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے اچانک لانڈھی میں واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے