وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے گولڈ میڈل جیتنے والے طالبعلم کی ملاقات ، 5لاکھ کا چیک اورلیپ ٹاپ انعام میں دیا

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے طالبعلم کیلئے امداد کا اعلان کر دیا ۔
 شہباز شریف سے ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل لینے والے طالبعلم ابو حفظ نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے طالبعلم کو 5لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ انعام میں دیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجا ب کا کہنا تھا کہ ابوحفظ نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور اگر وہ ملک یا بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے طالبعلم ابو حفظ کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد بھی پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں

علیم خان, کے جوڈیشل, ریمانڈ میں 30 اپریل تک, توسیع

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع

لاہور: دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے بتایا گیا کہ علیم خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے