کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں فنی خرابی ، ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث اتار لیا گیا ۔
 پرواز پی کے 300کو فنی خرابی کی وجہ سے کراچی ایئر پورٹ پر اتارلیا گیا ہے ۔ طیارہ تقریباُُ بیس منٹ تک پرواز کرتا رہا جس کے بعد انجن میں فنی خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں معروف قانون دان فروغ نسیم بھی سفر کر رہے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر مسافر لاﺅنج میں منتقل کر دیا گیا ہے اور طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس کے بعد اسی پرواز کو اسلام آباد کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

عاطف پردیسی کے بینک اکاونٹس سے 2 ارب روپے سے زائد رقم کا لین دین

عاطف پردیسی کے بینک اکاونٹس سے 2 ارب روپے سے زائد رقم کا لین دین

کراچی: ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے