بلاول بھٹو زرداری کا اصل نام جاننے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کے اصل نام کے بارے میں وفاقی وزارت داخلہ سے معلومات کے حصول کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک قومی جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں مگر ان کے اصل نام کے بارے میں کسی کو معلومات حاصل نہیںکہ ان کے شناختی کارڈ پر ان کا نام کیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت کو داخلہ سے بلاول بھٹو زرداری کے نام کے حوالے سے تفصیلات کی جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے