سلمان خان فلم سیٹ کی تصاویر لیک کرنے پر فوٹو گرافر سے الجھ پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے فلمی سیٹ کی تصاویر لیک کرنے والے فوٹو گرافر سے الجھ پڑے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی ذاتی زندگی اور فلموں میں اپنے کام کے حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز تک ان کے کردار کے بارے میں کوئی خبر سامنے نہیں آتی جب کہ سلو میاں فلم کے کردار کے حوالے سے بھی میڈیا سے محتاط رہتے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کی تصاویر انٹر نیٹ پر لیک کرنے والے فوٹو گرافر کو سخت ڈانٹ پلادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں ان کے کردار کی تصاویر کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سلو میاں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے فلم کے سیٹ پر اخبار کے فوٹو گرافر سے تصویر لیک کرنے کے معاملے پر الجھ پڑے اور خوب ڈانٹ پلائی جس پر فلم کے ڈائریکٹر نے مداخلت کرکے دبنگ خان سے صحافی کی جان چھڑائی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم’’سلطان‘‘ میں ریسلر کا کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے