بلا امتیاز احتساب پر کسی کو اختلاف نہیں ،آرمی چیف نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا : قمر زمان کائرہ

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلا امتیاز احتساب پر کسی کو اختلاف نہیں ہے،آرمی چیف نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کرپشن کے خلاف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قمر زمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بروقت اور موقع کی مناسب سے بیان دیا ،جس پر کسی کو اختلاف نہیں ہے اور اب معاشی دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ن کا کہنا تھا کہ حکومت کو پتا ہے کہ اس کے ہاتھ صاف نہیں ہیں،حکومت کے ہاتھ صاف ہیں تو اسے چاہیے کہ آگے بڑھے اور اپوزیشن کی تجاویز کی روشنی میں کمیشن تشکیل دے ۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں

اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں

اسلام آباد: اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں ہے، پیپلزپارٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے