نیب اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خود احتسابی عمل شروع کرے :ممنون حسین

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ نیب اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خود احتسابی عمل شروع کرے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جس دوران قمر زمان چوہدری نے نیب کی سالانہ رپورٹ 2015پیش کی ۔اس موقع پر ممنون حسین کا کہناتھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے ،کرپش کے خاتمے میں نیب کا اہم کردار ہے ،کرپشن معاشرے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچاتی ہے ۔صدر مملکت کا کہناتھ کہ جن معاشروں میں احتساب ،شفافیت نہیں ہوتی وہاں ترقی ،استحکام ناپید ہو جاتے ہیں ،کرپشن کیخلاف شعور کی بیداری کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم نے کیپٹل ہل میں کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں

وزیراعظم نے کیپٹل ہل میں کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں

واشنگٹن: وزیراعظم نے کیپٹل ہل میں کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وزیرخارجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے