کامیابی کے لیے والد کمل ہاسن کو سیڑھی نہیں بنایا،شروتی ہاسن

ممبئی: بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ وہ کامیابی اور ناکامی کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنے کی قائل ہیں۔

ایک انٹرویو میں شروتی کا کہنا تھا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے بالی وڈ میں جگہ بنانے کے لیے اپنے والد کمل ہاسن کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا ہے یہ سراسر غلط ہے انھوں نے کہا کہ والد چاہتے تھے کہ میں میوزک میں قسمت آزماؤں لیکن میری خواہش تھی کہ میں اداکاری کروں گی۔

شروتی ہاسن نے مزید کہا کہ والد میری رہنمائی ضرور کرتے ہیں لیکن سفارش نہیں کرتے وہ کہتے ہیں اداکاری میں آئی ہوتو میری ناک نہ کٹوانا۔انھوں نے کہا کہ جب تک فلموں میں ہوں محنت اور میرٹ سے آگے بڑھنا چاہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے