کور کمانڈر ملتان کا کچے کے علاقے کادورہ ، چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا

راولپنڈی: کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے کچے کے علاقے کادورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر ملتان نے اپنے دورے کے دوران چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے،انہوں نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر آپریشنل کمانڈرز کی طرف سے کورکمانڈر کو آپریشن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ کورکمانڈر نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں تمام وسائل بروئے کار لاکر جرائم پیشہ گروہ کا صفایا کرنے کی ہدایت کی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس سے فیکٹری کی چھت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے