کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے سابق فوجی افسراوران کا بیٹا شدید زخمی

کراچی: گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ریٹائرڈ فوجی افسر اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ فوجی افسر اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جس کے فوری بعد انہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکل پر سوار 3 حملہ آوروں نے گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں میجر(ر) جمیل کیانی اور ان کے بیٹے جبران کیانی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 14 خول بھی برآمد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق جمیل کیانی تعمیراتی کام سے وابستہ ہیں اور فائرنگ کا واقعہ کوئی زمین کا تنازع بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راؤ انوار کی حاضری, سے, استثنیٰ کی درخواست, پر فیصلہ, محفوظ, کر لیا

راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

سندھ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں بدھ کو راؤ انوار کی درخواست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے