فلم ’’ٓاسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل کے لیے قرعہ فال ٹائیگر شروف کے نام

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہے جس کے بعد اب انہیں 2012 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار کے لیے چن لیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے 3 نئے نوجوان اداکاروں سدہارت ملہوترا، ورن دھون اورعالیہ بھٹ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جب کہ فلم میں تینوں اداکاروں کی کارکردگی  کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد فلم کی بھرپور کامیابی کے بعد پروڈیوسر کی جانب سے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے کئی اداکاروں کے نام گردش میں تھے تاہم اب فلم میں مرکزی کردار کے لیے قرعہ فال ٹائیگر شروف کے نام نکلا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012 کی بلاک بسٹر فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار کے لیے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کو فائنل کرلیا گیا ہے جس کے بعد وہ فلم میں جلوے بکھیریں گے جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکارہ کے لیے نئے چہرے کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکار بالی ووڈ کے نامور اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف اپنی نئی آنے والی فلم’’باغی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

ماضی کی اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

لاہور: ماضی کی سپرہٹ اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے