ایک بار پھر دھرنا،ق لیگ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے سے معذرت کر لی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت کیخلاف دھرنے ساتھ دینے سے معذرت کر لی۔

عمران خان کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے پی ٹی آئی کے مطالبات منظورنہ ہونے پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا اور اور اس اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ایک بار پھر متحرک ہو گئی تھی جنہوں نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بیک ڈور رابطے کر کے اس دھرنے میں ساتھ دینے کی درخواست کی تھی تاکہ پانامہ لیکس کے بعد وزیراعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کیلئے دباﺅ کو بڑھا یا جاسکے ۔

ہفتہ کو پارٹی قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ق عمران خان کے دھرنے کا ساتھ نہیں  دے سکتے ، مسلم لیگ ق دیگر امور پر تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن دھرنے میں پی آئی آئی کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

,عمران خان, کے پاس, عوامی مینڈیٹ نہیں

عمران خان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے