چھوٹوگینگ کے خلاف پولیس نہیں بلکہ پنجاب حکومت ناکام ہوئی ہے، پرویزالٰہی

لاہور: مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس نہیں بلکہ پنجاب حکومت ناکام ہوئی ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ جنگلہ بس اورنج لائن منصوبے پر ہے، اسکولوں میں کتابیں اور اسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس نہیں بلکہ پنجاب حکومت ناکام ہوئی ہے، صوبے میں امن و امان کی حالت انتہائی خراب ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما کا کہنا تھا کہ راجن پورنوگو ایریا ہے اورچھوٹو گینگ کے پاس ’’را‘‘کا اسلحہ ہے ،گزشتہ سال ای ڈی او ہیلتھ اور پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ تاوان کی ادائیگی کے بعد رہائی ملی تھی، صورت حال کنٹرول کرنے کےلیے بالآخر فوج کو آنا پڑا ہے۔ جب پنجاب میں ان کی حکومت تھی تو ساڑھے 350 پٹرولنگ پوسٹیں بنائی جارہی مگر جیسے ہی ہماری حکومت ختم ہوئی ان پر کام بھی روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

دھرنے,کے موقع, پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ, اورجلاؤگھیراؤ

دھرنےکے موقع پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ اورجلاؤگھیراؤ

سرگودھا: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے