وزیراعظم اخلاقی جواز کھو دیں تو عہدے پر رہنے کا کوئی حق باقی نہیں رہتا، عمران خان

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو یہ بات سمجھ کیوں نہیں آتی کہ اخلاقی جواز کھونے کے بعد ان کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی حق باقی نہیں رہا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر کو مستعفی ہونے کیلئے کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ انھوں نے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو دیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ بات ہمارے وزیراعظم کو کیوں سمجھ نہیں آتی کہ جمہوریت میں وزیراعظم ایک مرتبہ اخلاقی جواز کھو دے تو وہ اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر صنعت نے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جب کہ  اس سے قبل آئس لینڈ کے وزیراعظم  بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردوں, نے, پاکستان کی, سرزمین, پرحملہ کیا

دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا

اسلام آباد: دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے