عوامی مقامات پر شاہ رخ خان کے بیٹے کا والد سے اظہار لاتعلقی

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے آریان خان فلم نگری میں قدم رکھنے کے لئے پر تول رہے ہیں لیکن اپنے والد کی شہرت کا سہارا لئے بغیر اپنا الگ نام بنانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پبلک مقامات پر شاہ رخ خان کا بیٹا کہلانے سے انکار کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بڑے بیٹے آریان خان کی فلم نگری میں ڈیبیو کا انتظارکر رہے ہیں لیکن آریان خان اپنے والد کے نام کا سہارا نہیں چاہتے جس کا اظہار شاہ رخ خان خود بھی کرچکے ہیں۔

اپنی نئی آنے والی فلم “فین” کی پروموشن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ پبلک مقامات پر جب آریان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں تو وہ صاف انکار کردیتے ہیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ عوامی مقامات پران سے ایسا سلوک کیا جائے جس طرح کسی فلمی ستارے کے بیٹے کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ آریان کو تعلیم کے حصول کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا تاکہ وہ وہاں اپنا بچن نارمل طریقے سے گزار سکیں اور میرے خیال میں یہ آریان کی بہترین اور سمجھدارانہ سوچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ نے رقص میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے