عمران خان ،چودھری نثاراور شہباز شریف کی فیملی کے ارکان ایک ہی پرواز کے ذریعے لندن پینچ گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان آج صبح ساڑھے 11 بجے لندن روانہ ہوگئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی فیملی بھی اسی پرواز پر لندن جا رہی ہے تاہم جہاز میں داخل ہوتے ہی عمران خان اور چودھری نثار علی خان نے ایک دوسرے کیساتھ مصافحہ اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کیا ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان اور  وزیر داخلہ چودھری نثار پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو گئےہیں جبکہ اسی پرواز میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی فیملی کے ارکان بھی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کیلے جا رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور چودھری نثار علی خان کے علاوہ  پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، علیم خان  اور عون چودھری بھی اسی پرواز میں عمران خان کے ہمراہ ہیں ۔ عمران خان لندن میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ اور پانا مالیکس معاملے پر فرانزک فرمز کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

لاہور: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے