اپوزیشن جماعتوں کا بڑا اتحاد بنے گا،پی پی اور تحریک انصاف قریب آئیں گی: اعتزاز احسن

اسلام آباد:سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئندہ سیاست میں منظر نامہ مختلف ہوگا اپوزیشن جماعتوں کا بڑا اتحاد بنے گااور پی پی اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے قریب آئیں گی۔
اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی وجہ سے میثاق جمہوریت ختم ہوا یہ اپنی پالیسیوں کی وجہ سے تنہا ہورہی ہے،ن لیگ کیلئے صورتحال مزید سخت ہوگی۔اپوزیشن جماعتوں کا مختلف معاملات پر نقطہ نظر ایک ہی ہے آنے والے دنوں میں پی پی اور تحریک انصاف قریب آئیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سیاست میں منظر نامہ مختلف ہوگا اور اپوزیشن جماعتوں کا بڑا اتحاد بنے گا۔ پاناما لیکس پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے جلد مشاورت مکمل کرلی جائے گی پہلے دن سے ہی موقف ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کا انٹرنیشنل فرم سے آڈٹ کرایا جائے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا ،آصف زرداری سے میری بھی بات ہوئی تھی اور میں نے ان سے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات نہ کریں،آصف زرداری نے واضح کردیا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

موجودہ علاج ,کے دوران, نواز شریف, کی طبی حالت ,درست ہے

موجودہ علاج کے دوران نواز شریف کی طبی حالت درست ہے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 19 جون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے