چوہا مارنے والی مہم کا مذاق اڑانے والے اب خود ہی چوہے ماریں۔ پرویز خٹک

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاناما لیکس معاملے کا مجھے کچھ نہیں پتا”میں صوبے کے مسائل میں الجھاہوں“۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانا مالیکس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، حکومت نے وعدے کے باوجود مغربی روٹ کا منصوبہ کھٹائی میں ڈال دیا تاہم ہم نے سی پیک سے منسلک تمام سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔چوہے مارنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ میڈیا نے اس مہم کااس قدر مذاق اڑایا ہے تو اب چوہے بھی مذاق اڑانے والوں کو مارنے چاہئیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں اور ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے ، صوبے میں تعلیم اور صحت پر سب سے زیادہ فنڈ رکھے گئے ہیں اور حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

شعبہ امراض قلب, میں موجود, مشینیں خراب, ہوچکی ہیں

شعبہ امراض قلب میں موجود مشینیں خراب ہوچکی ہیں

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئرز ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو خط کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے