تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا

مقبوضہ جموں کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کے بعد قابض بھارتی فوج نے سری نگر اور ہندوارا میں کرفیو نافذ کردیا جب کہ حریت رہنماؤں کی کال پر آج ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندوارا میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی جانب سے لڑکی سے نازیبا حرکتیں کرنے پر کشمیری عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور جب احتجاج طول پکڑتا گیا تو بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے تھے جس پر حریت رہنماؤں کی جانب سے آج ہڑتال کی کال دی گئی جب کہ بھارتی قابض فوج نے مظاہرین کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لئے سری نگر اور ہندوارا میں کرفیو نافذ کردیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے