وزیراعظم نوازشریف نجی دورے پر لندن کے لئے روانہ

لاہور: وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن کے لئے روانہ ہو گئے۔

 وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ، اہلیہ کلثوم نواز، 2 ذاتی ملازموں اور اپنے اسٹاف کے ممبران کے ہمراہ لاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن جا رہے ہیں جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر وطن واپس آجائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف رائے ونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور پاناما لیکس کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی آئندہ ایک دو روز میں لندن کیلئے روانہ ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی لندن میں ہی قیام پزیر ہیں تاہم ان کی وزیراعظم نوازشریف سے کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بیان کومتنازع بناکرپیش, کرناکسی, طور پر, پاکستان کی, خدمت نہیں

بیان کومتنازع بناکرپیش کرناکسی طور پر پاکستان کی خدمت نہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے ایران میں بیان پر وزیراعظم آفس کی وضاحت سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے