ذہنی معذورمریضہ سے ذیادتی کا ملزم گرفتار

پمزاسپتال میں گزشتہ روز ہونے والی مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ کرشن کمار پرپہلے بھی زیادتی کامقدمہ درج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت چوہدری طارق فضل نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعے کی تصدیق ہوگئی ہے، پمز اسپتال کا ملازم ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کرشن کمار نےاسلام آباد کے پمزاسپتال میں سوات سے علاج کے لئے آئی بیس سال کی ذہنی معذورمریضہ سے زیادتی کی کوشش کی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرشن کمارپر اسلام آباد کے علاقے تھانہ مارگلہ میں پہلے بھی زیادتی کا ایک مقدمہ درج ہے ۔ پولیس کے مطابق کرشن کمار وارڈ سے ایک اور مریضہ کے جاگنے پر موقع سے فرارہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد اسپتال انتظامیہ نےخواتین مریضوں کیلئےخواتین اسٹاف تعینات کرکے میل ڈاکٹر یا میل نرس کوخواتین مریضوں کے معائنے سے روک دیاہے۔

پمزاسپتال کی انتظامیہ نےاس بات کا جواب نہیں دیا کہ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے شخص کو اسپتال میں نوکری کیسے ملی،خواتین کے وارڈ میں میل نرس کی ڈیوٹی لگائی ہی کیوں گئی۔ اور پولیس کوواقعےکی اطلاع کیوں نہیں دی گئی؟

یہ بھی پڑھیں

مشتاق سکھیرا,وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا, حکومتی نوٹفکیشن, معطل

مشتاق سکھیراوفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی نوٹفکیشن معطل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب برطرفی کا حکومتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے