شاہ رخ خان ساتھی اداکار سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے

ممبئی: کنگ خان اور دبنگ خان 16 سال بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے جہاں شاہ رخ اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ میں مختصر کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں انہوں نے سلو میاں اور  اپنی دوست فرح خان سے ملاقات کی جو فلم میں ایک گانے کو کریوگراف کرورہی ہیں جب کہ اس دوران شاہ رخ خان نے سلمان خان سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خانز کی اس طرح ملاقات سے 16 سال بعد فلم میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے کی امید پیدا ہوئی ہے، دبنگ خان کی نئی فلم ’’سلطان‘‘ میں سلمان خان کی بالی ووڈ کی اہم شخصیت سے ملاقات کا منظر بھی شامل ہے جو ابھی تک فلمایا نہیں گیا لیکن اب کہا یہ جارہا ہے کہ سلمان اور شاہ رخ کی ملاقات کیمرے میں فلمادی گئی ہے بس کنگ خان کی منظوری کے بعد یہ منظر فلم میں شامل کردیا جائے گا۔ فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان ہریانہ کے مشہور ریسلر کا کردار ادا کریں گے جب کہ انوشکا شرما ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں خانز نے 16 سال قبل فلم ’ہر دل جو پیار کرے گا‘ میں آخری بار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سنجے دت نے پاکستان سے محبت میں فلم سائن کر ڈالی

سنجے دت نے پاکستان سے محبت میں فلم سائن کر ڈالی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے پاکستان سے محبت اور جذباتی تعلق میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے