پاناما لیکس کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا :جہانگیر ترین

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پاناما لیکس ہے جس پر تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو اکٹھا ہونا ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی ارب پتی بن چکی ہے جس پرانہیں جواب دینا ہو گا ۔
مسلم لیگ ق کے رہنما وں سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں کیا ،شریف فیملی کس طرح ارب پتی بنی جوا ب دینا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر لیگی وزرااپنے بیانات تبدیل کر رہے ہیں ،اس معاملے کی ہر قسم کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برداران سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی ،پاناما لیکس کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں

دھرنے,کے موقع, پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ, اورجلاؤگھیراؤ

دھرنےکے موقع پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ اورجلاؤگھیراؤ

سرگودھا: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے