وزیراعظم لندن علاج کیلیے نہیں آصف زرداری سے ملاقات کیلیے جارہے ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار حاضری دینے جا رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے وہ چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوگئے ہیں اس لئے انہوں نے گزشتہ روز غیر شائستہ زبان استعمال کی، چوہدری نثار ان کا احتساب اپنے ماتحت آفیسر سے کروا لیں لیکن اپنے اثاثے اور ٹیکس بھی بتائیں۔ وہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری نثار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف سب بول دیا، چوہدری نثار نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ لندن کے مے فیئر اپارٹمنٹس نواز شریف کے ہیں اور انہوں نے اسے کبھی نہیں چھپایا ، اگر نواز شریف نے مے فیئر اپارٹمنٹس کبھی نہیں چھپائے تو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں میں ان کا اندراج کیوں نہیں ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے خلاف سازش کر رہا ہے، اسحاق ڈار نے علما حضرات کو ڈی چوک سے اٹھا دیا ورنہ لگتا ہے معاملہ کہیں اور جا رہا تھا، وزیر اعظم نواز شریف لندن طبی معائنے کے لئے نہیں بلکہ صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار حاضری دینے جا رہے ہیں، لیکن اگر اب کی بار ہم نے ان کا کا ساتھ دیا تو نقصان پیپلز پارٹی کا ہوگا، اپنی رائے پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین تک ضرور پہنچاؤں گا، اگر وزیر اعظم کو ان کی تقریر کی وجہ سے بیماری لاحق ہوئی ہے تو آئندہ کوشش کریں گے اتنا سچ نہ بولیں۔

یہ بھی پڑھیں

موجودہ علاج ,کے دوران, نواز شریف, کی طبی حالت ,درست ہے

موجودہ علاج کے دوران نواز شریف کی طبی حالت درست ہے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 19 جون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے