تحریک انصاف نے پاک سر زمین کی جانب سے جلسے میں شرکت کی دعوت پر معذرت کر لی

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کے رہنماوں نے 24اپریل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی لیکن جلسے میں شرکت نہیں کر سکتے ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر 24اپریل کو تحریک انصاف کا یوم تاسیس نہ ہوتا تو جلسے میں ضرور شرکت کرتے 
پاک سر زمین پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماﺅں کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ان سے ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماﺅں کو عمران خان کا پیغام پہنچا یا اور اگر کوئی تحریک چلتی ہے تو اس حوالے سے بھی پیغام دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

پانی سے محروم کراچی میں بسنے والے کچھ خاندان

کراچی: ماریہ اور محمد عباس اختر کالونی کے رہائشی ہیں۔ یہاں کے رہائشیوں کو جہاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے