فواد خان اورانوشکا فلم "اے دل ہے مشکل” میں پاکستانی بنیں گے

ممبئی: بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ انوشکا شرما نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں کراچی کے رہائشی رومانوی جوڑے کا کردار نبھائیں گے۔

پاکستانی اداکار فواد خان اپنی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم نگری میں قدم جماچکے ہیں جب کہ ان کی دونوں فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابی سمیٹ چکی ہیں جس کے بعد اب وہ نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں اداکار رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تاہم وہ فلم میں پاکستانی کے ہی روپ میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں اداکار فواد خان اور انوشکا شرما پاکستانی رومانوی جوڑی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جس میں دونوں کا تعلق کراچی سے ہوتا ہے جن کی ملاقات ملک سے باہر ہوتی ہے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں جب کہ فلم میں فواد خان ڈی جے کا کردار ادا کریں گے اور وہ فلم شوٹنگ کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ رواں سال اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے