چین میں سیلفی لینے کے شوق میں لڑکی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی

بیجنگ: چین کے شہرفوشان میں اطراف سے بے خبر لڑکی خاتون سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے گاؤں لیانتانگ میں واقع باغات کے درمیان سے ٹرین گزرتی ہے اور اس مقام کو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ یہاں آتے ہیں جب کہ اسی مقام کی سیر کو آئی 19 سالہ لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرین کی پٹری کے بالکل قریب جا پہنچی لیکن اس دوران لڑکی کی بے خبری سے اسے ٹرین کی آمد کا علم نہیں ہوا جس سے وہ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہوگئی۔

گارڈن کے مینیجر کے مطابق لڑکی کی کوشش تھی کہ وہ گزرنے والی ٹرین کے ساتھ سیلفی لے لیکن وہ پٹری کے بہت قریب کھڑی تھیں اور ٹرین تیزی سے گزری تو وہ اسی کی جانب کھنچی اور ٹرین کے نیچے آگئی۔ لڑکی نے ٹرین کے ہارن اور لوگوں کے چیخنے چلانے کو بھی نظرانداز کردیا جب کہ ٹرین سے ٹکرانے کے باعث اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے