وزیر داخلہ سندھ کی ڈاکٹر عاصم سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ،آصف علی زرداری کاخصوصی پیغام پہنچا دیا

کراچی : وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ڈاکٹر عاصم سے خفیہ ملاقات کا انکشا ف ہوا ہے جس میں سہیل انور سیال نے ڈاکٹر عاصم کو آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچا یا ہے ۔ 
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو معاملات جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے دو روز قبل رات کے وقت ڈاکٹر عاصم سے خفیہ ملاقات کی جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی ۔جناح ہسپتال کراچی کے خصوصی وارڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں سہیل انور سیال نے ڈاکٹر عاصم کو آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچا یا ۔ آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام قانونی معاملات جلد حل کر لیے جائیں گے ۔بتا یا جارہاہے کہ آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کو بھی ڈاکٹر عاصم سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے