جس دن پرویز رشید نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکو ایک طویل مدت بعد اسمبلی میں بولنے کی اجازت مل گئی اور انہوں نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن پرویز رشید نے سچ بول دیا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کی تقریریں پی ٹی وی کی جانب سے بلیک آوٹ کیے جانے پر پرویز رشید کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرائی جس پر انہیں اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت مل گئی۔ اسمبلی فورم پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے نماز فجر کے بعد تحریک استحقاق جمع کرائی ہے پرویز رشید نے کہا کہ سپیکر کے حکم پر پی ٹی وی نے تقریروں کو بلیک آوٹ کیا اور میڈیا نمائندگان نے اپنے موبائل سے ویڈیو بنا کر قوم کو دکھائی۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مجھ سے براہ راست کوریج کے حوالے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا جس پر شیخ رشید نے کہا کہ سپیکر صاحب آپ نے تو پرویز رشید کے بیان کی تردید کردی جس دن پرویز رشید نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فضل الرحمان کرپشن کا دفاع کرنے جا رہے ہیں

فضل الرحمان کرپشن کا دفاع کرنے جا رہے ہیں

اسلام آباد: فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرح حبیب نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے