ڈیوڈ کیمرون کا ٹیکس تفصیلات سامنے لا نے کا اعلان

لندن :برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹیکس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیویڈ کیمرون نے کنزر ویٹو پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے خاندان کے ٹیکس معاملا ت کی جانچ صحیح طریقے سے کرنی چاہیے تھی ،یہ ہفتہ میرے لیے اچھا نہیں گزرا ،میں جانتاہوں یہ میرے لیے سبق ہے اور میں اس سے سیکھوں گا ۔ڈیوڈ کیمرون کا کہناتھا کہ وہ تمام معاملات کی شفافیت چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ پانامہ پیپرز معاملے پر 10ڈاﺅننگ سٹریٹ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ کے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

واضح اکثریت کے, ساتھ, آئینی تبدیلی کو, منظور کیا

واضح اکثریت کے ساتھ آئینی تبدیلی کو منظور کیا

مصر: آئینی ترمیم کے لیے گزشتہ تین روز سے جاری ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے