بہت حوصلہ ہے ، تنقید کا جواب صحیح وقت آنے پر دوں گا: احمد شہزاد

لاہور : اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ان میں بہت صبر اور حوصلہ ہے اس لئے وہ لوگوں کی تنقید کو برداشت کرتے ہیں تاہم تنقید کا  جواب صحیح وقت آنےپردیں گے۔

لاہور جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیاد ت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے بعد یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ اب پاکستانی کرکٹ میں بہتری آئے گی ۔ 

احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کیلئے کچھ کرنے کا عزم ہے ، لوگوں کی تنقید کو برداشت کر تا ہوں اور کبھی میڈیا پر نہیں آیاتاہم  لوگوں کی باتوں کا جواب اپنے بلے سے دینا چاہتاہوں، میراجو بھی قدم ہو گا پاکستان کی بہتری کیلئے ہو گا اور صحیح وقت آنے پر حقائق قوم کے سامنے پیش کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی نشانہ بن سکتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ حکومت اور فوج کی سپورٹ کریں ، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کا م کر رہی ہے اس لئے ہمیں قومی اداروں کو سپورٹ کرنا چاہئے اور کسی کے اچھے کام میں کیڑے نہیں نکالنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے

لاہور: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے