لوگوں کو رائے ونڈ راستے دکھانے والے یاد رکھیں ان کاگھربھی ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر ریاست کا سربراہ ہی خطاب کرسکتاہے،عمران خان کو اجازت دی جاتی ہے تو باقی لوگ بھی موجود ہیں،عمران خان نوجوانوں کو تشدد پر مت اکسائیں،لوگوں کو رائے ونڈ راستے دکھانے والے یاد رکھیں ان کاگھربھی ہے۔جیونیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے مزید کہا کہ عمران خان بات کا بتنگڑ بنانے کے ماہر ہیں،احتجاج کی بات کرکے2018کے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بچپن سے ہی وزیر اعظم بننے کا شوق ہے ،شوکت خانم کی مہم کے دوران بھی وزیر اعظم کے نعرے لگواتے تھےوزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان سی پیک کے سب سے بڑے مخالف ہیں،عمران خان خود اپنے اوپر حملہ کرتے ہیں انھیں دشمن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جمہوریت کو چلتا نہیں دیکھناچاہتے، بعض لوگوں کو جمہوریت سے تکلیف ہے، عمران خان کا دھرنا ڈراما فلاپ ہوچکا ہے

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے