آخری اوور میں چار چھکے مکمل تباہی تھے

انگلینڈ کے کرکٹ کھلاڑی بین سٹوکس کے مطابق جب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے آخری اوور میں انھیں لگا تار چار چھکے پڑے تو ایسے لگا کہ ان کی ساری دنیا ہل کر رہ گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کارلوس بریتھویٹ نے بین سٹوکس کو ٹی 20 کے فائنل میں چار گیندوں پر لگا تار چار چھکے مار کر اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا چیمپئن بنا دیا تھا۔

بین سٹوکس نے برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا’مجھے لگا کہ میں نے ابھی ابھی ورلڈ کپ کھو دیا ہے، مجھے اس پر یقین نہیں آ رہا تھا، یہ مکمل طور پر تباہ کن تھا۔‘

24 بین سٹوکس کے مطابق انھیں یقین ہے کہ یہ دھچکا انھیں طویل عرصے کے لیے ایک بہترین کھلاڑی بنا دے گا۔

’مایوسی اس وقت سب سے بڑا احساس ہے، مجھے یاد ہے جب میڈل ملا تو میں نے سوچا کہ یہ صرف دوسری پوزیشن پر آنے کے لیے ہے اور یہ آپ نہیں چاہتے ہیں

انھوں نے مزید کہا کہ’ یہ کسی حد تک ترغیب دے گا کہ ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے۔‘

بین سٹوکس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھی کھلاڑی براڈ اور کک ساتھ دے رہے ہیں اور کہا ہے کہ انھیں انگلینڈ کی جانب سے آخری اوور میں دوبارہ بولنگ کرنے کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔‘

سٹوکس کے مطابق’ یہ ایسی چیز ہے جس میں بہت محنت کی، کسی دن اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں اور کسی دن نہیں، وہ ایک خراب دن تھا لیکن میں شرم محسوس کر کے اس دور نہیں رہوں گا۔‘

بین سٹوکس نے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کارلوس بریتھویٹ کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے انھیں زبردست شخص قرار دیا۔

’ہم نے اس کے بعد ان کے ساتھ بیئر نہیں پی لیکن بریتھویٹ میرے پاس آئے اور شرٹ کے لیے کہا۔ میں لازمی ان سے بات کرنا چاہتا تھا اور تعریف کرنا چاہتا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ لوگ مجھیں تلخ سمجھیں۔ میں نے انھیں آل دی بیسٹ کہا، یہ مخالف ٹیم کا احترام کرنے سے متعلق ہے کیونکہ جو پچ پر ہو اسی تک رہنا چاہیے

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے