عمران خان دھرنا دیتے ہیں تو مولانافضل الرحمان کے علاوہ سب ساتھ دیں گے: نبیل گبول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھرنا کرنے جارہے ہیں ، عمران خان اگر دھرنادیتے ہیں تو ساری پارٹیز ان کاساتھ دیں گے لیکن فضل الرحمان ساتھ نہیں دیں گے ، پہلے پیپلزپارٹی بھی شاید ساتھ نہ دیتی لیکن سندھ میں نیب آپریشن شروع ہونے کے بعد پیپلزپارٹی حکمرانوں کو ہٹانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے گی ، بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہ کرنے پر نوازشریف کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے ۔ 
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول کاکہناتھاکہ عمران خان سمیت وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کو ماننے کیلئے کوئی تیارنہیں ، عمران خان باہر نکلیں تو مولانافضل الرحمان کے علاوہ سب ساتھ دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول کاکہناتھاکہ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے اور اپنی جماعت کا موقف پہنچادیااور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ، کچھ عرصہ قبل تک پیپلزپارٹی نوازشریف کیساتھ تھی لیکن جب سے نیب اور رینجرزنے سندھ میں کارروائیاں شروع کیں تو اب پیپلزپارٹی عمران خان کاساتھ دے گی ۔ نبیل گبول کاکہناتھاکہ اگرنوازشریف نے کارکردگی نہ دکھائی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے اور اب وہی انگلی اٹھائیں گے ، اگر نوازشریف نے اپنے اثاثہ جات میں بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہیں کیا تو ان کی اسمبلی رکنیت ہی معطل ہوسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی میڈیا ایک طاقتور میڈیم ہونے کے باوجود اب بھی کمزور ہے

پاکستانی میڈیا ایک طاقتور میڈیم ہونے کے باوجود اب بھی کمزور ہے

اسلام آباد: پاکستانی میڈیا کے چار میں سے تین میڈیمز میں جو میڈیا ہاؤسز پچاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے