کراچی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، 2 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی

کراچی: کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی کو شفیق موڑ کے قریب نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے علی اور ہاشم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا شخص شمیم سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے گاڑی میں سوار تینوں افراد کے بی آر کی جانب جارہے تھے کہ حملہ آوروں نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی تاہم جائے حادثہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول برآمد کر لئے گئے ہیں جنہیں فرانزک لیب بھیجا جائے گا ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شمیم کو سر پر گولی لگی ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہونے کے بعد اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوں معلوم ہوتاہے جیسے حملہ آور وں نے تعاقب کرکے گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے