پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمربالی وڈ فلم میں جلوہ افروز ہوں گی

پاکستان کی خوبرو کی اداکارہ صبا قمر اب بالی وڈ فلم میں ورسٹائل اداکارعرفان خان کے ہمراہ اپنے حسن کا جادو جگانے جارہی ہیں۔

صبا قمر ایک طویل عرصے سے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا اہم مقام بنائے ہوئے ہیں اورڈراموں کے بعد پاکستانی فلم نگری میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں

گزشتہ سال انہوں نے فلم ’منٹو‘ میں نورجہاں کا اہم کردارادا کیا تھا جب کہ مشہورفلم ’کراچی سے لاہور‘ کے سیکیوئل ’لاہورسے آگے‘ میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔

صبا قمر کے مطابق ان کی بالی وڈ فلم کی کہانی عرفان کی کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ’پیکو‘ کی کہانی سے ملتی جلتی ہوگی جس میں وہ عرفان خان کی بیوی کا کرداراداکریں گی

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل فیملی فلم ہے جس کی کہا نی ایک ایسے گھر کے گرد گھومتی ہے جہاں بیوی کواپنے شوہرپر برتری حاصل ہے۔

صبا قمر کو بھارت میں انٹری ڈائریکٹر سکیت چوہدری دے رہے ہیں جو کہ اس سے قبل شادی کے سائڈ افیکٹ، پیار کے سائیڈ افیکٹ، کاک ٹٰیل اور لو آج کل جیسی فلمیں بناچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں

بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ پر کنگنا کو چپل سے مارنے کا الزام

بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ پر کنگنا کو چپل سے مارنے کا الزام

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے ہدایت کار مہیش بھٹ پر بہن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے