سرینگر میں مظاہرین نے پاکستانی پرچم لہرا دیا، پولیس کا لاٹھی چارج

سرینگر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج میں شرکاءنے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا جس پربھارتی پولیس نے شرکاءپر لاٹھی چارج شروع کرد یا اور متعدد نہتے کشمیریوں کو زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر میں احتجاج کے دوران شرکاءنے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا تو بھارتی پولیس سے برداشت نہ ہوا اور بے گناہ کشمیریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منقل کر دیا گیا 

یہ بھی پڑھیں

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے