ینگ ڈاکٹرز کی احتجاجی ریلی بلوچستان اسمبلی کی جانب جانے پر پولیس کا لاٹھی چارج،ہوائی فائرنگ ، متعدد ڈاکٹرزخمی

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی کو بلوچستان اسمبلی کی جانب جانے سے روکنے کے دوران پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان تصادم ہو گیا ۔

ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی زیر قیادت ڈاکٹراحتجاجی ریلی کی صورت 7نکات پر مبنی یادداشت پیش کرنے کے لئے بلوچستان اسمبلی کی جانب آ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں راستے میں ہی روکنے کی کوشش کی ۔ پولیس کی جانب سے روکنے پر حالات کشیدہ ہو گئے جس پر اہلکاروں نے لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے متعدد ڈاکٹر زخمی ہو گئے ۔پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے