بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 15 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 15دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے دو کیمپ بھی تباہ کردیئے گئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جن میں بارودی سرنگیں، بم، بم بنانے والے آلات اورراکٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن, کاحق, ہے کہ وہ, حکومت کی تبدیلی کی بات, کرے

اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی بات کرے

کوئٹہ: جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے