وقار یونس کے بعد محمد حفیظ نے بھی ”لنکا “ ڈھانے کا اشارہ دے دیا

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے بعد قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز محمد حفیظ نے بھی ”لنکا “ ڈھانے کا اشارہ دے دیا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بننے پر مبارک باد دیتے ہیں ، ساتھ ملکر پاکستان کو کامیابیاں دلوانے کی کوشش کریں گے ،یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا درست فیصلہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شکست کے ذمہ دار تمام کھلاڑی ہیں ، کسی ایک پر ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی ہے ،وہ خود کو بھی اس خراب کاکردگی کا اتنا ہی ذمہ دار سمجھتے ہیں ۔ایک اور سوال کے جواب میں ٹاپ آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ سابق کپتانوں کے خلاف سازشوں کی باتیں بے بنیا د ہیں ، وہ سچ بولنے والے بندے ہیں ، تھوڑا انتظار کررہے ہیں پھر کھل کر سچ بولیں گے 

یہ بھی پڑھیں

28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز، شعیب اختر نے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کر لیا

28 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز، شعیب اختر نے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کر لیا

سبسکرائبرز کر کے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کرلیا۔ چند روز میں یوٹیوب چینل پر 10 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے