برطانیہ میں ذہین بچوں نے زمین پر تیر کی شکل میں لیٹ کر مجرم پکڑوادیئے

رطانیہ میں ایسٹر کے تہوار سے کچھ روز قبل بچوں نے غیرمعمولی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چوروں کو پکڑوادیا۔

یہ بچے سرے میں چیپل کے نزدیک ایک کھیت میں کھیل رہے تھے کہ انہوں نے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا، اس کے تھوڑی دیر بعد اس کی فضا میں پولیس ہیلی کاپٹر دکھائی دیا، اس طرح بچے سمجھ گئے کہ شاید یہ ہیلی کاپٹر فرار ہونے والے ان دونوں افراد کو تلاش کررہا ہے۔

اس کے فوراً بعد بچے زمین پر لیٹ گئے اور تیر کی شکل اختیار کرلی اور اس دوران تیر کی نوک کا رخ اس جانب تھا جہاں دونوں مجرم بھاگے تھے۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ فوری طور پر یہ اشارہ سمجھ گیا اور اس سمت روانہ ہوا اور  تھوڑی کوشش کے بعد دونوں چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیشنل پولیس ایئر سروس کے سارجنٹ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی مدد سے پولیس نے مجرم پکڑے جب کہ اس موقع پر پولیس افسر نے بچوں کی ذہانت کی تعریف کی

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے