بھارتی ریاست پٹنا میں الکوحل پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

بھارت میں مسلمانوں کا جینا ہندوانتہاءپسندوں نے اجیرن بنا رکھاہے لیکن اسی دوران ایک ایسی خبر آگئی ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہوگیا، بھارتی ریاست بہار میں الکوحل کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں الکوحل استعمال کرنے اور اس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بہار کے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ 7 اپریل سے ریاست میں الکوحل کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی ہے جبکہ پابندی کا مقصد لوگوں میں الکوحل پینے کی عادت کو ختم کرنا ہے کیونکہ اس کے استعمال سے نہ صرف گھریلو تشدد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے بچوں کی تعلیم پر بھی برا اثر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں الکوحل کی پابندی کا وعدہ کیا تھا جبکہ ریاست کی تمام جماعتوں نے اس فیصلے حمایت کی ہے

یہ بھی پڑھیں

اسلام قبول کرنے والی روسی ملکہ حسن کو ملائشین بادشاہ نے طلاق دے دی

اسلام قبول کرنے والی روسی ملکہ حسن کو ملائشین بادشاہ نے طلاق دے دی

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم نےاپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے